Advertisement
Advertisement
Advertisement

200 یونٹ کے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایت دے رہے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

200 یونٹ کے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایت دے رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے پر حملے کی مذمت

وزیراعظم نے کہا ہے کہ 200 یونٹ کے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایت دے رہے ہیں۔ پیکج کااعلان کر رہا ہوں 94 فیصد گھریلوصارفین فائدہ اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کو نہ بچایا ہوتا توکہاں کی ریاست، کہاں کا بجٹ۔ کرپشن کا خاتمہ ہونے کے بجائے بڑے بڑے کرپشن اسکینڈل آئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ پرتنقید کی گئی کہ آئی ایم ایف کے کہنے پربجٹ بنایا گیا، لوٹی ہوئی دولت کا ایک دھیلا بھی نہیں آیا، پھرکہا گیا کہ پاکستان سے لوٹا گیا 300ارب لے کرآئیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے دورمیں کہا گیا کہ 90 دن کے اندر کرپشن کا خاتمہ ہوگا،  انسان غلطی کا پتلا ہے، غلطی ہوسکتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مرجاؤں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے، تیل کی قیمتیں کم کرکے ملک کا نقصان کیا گیا، 2022اور2023کےدورمیں اتحادی پارٹیزکے سربراہوں نے ریاست کوبچایا۔

Advertisement

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ہم سب اتحادیوں نے سیاست کو داؤ پر لگایا، اگرہم نے ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کا بجٹ ہوتا؟  190 ملین پاؤنڈ پربھی ہاتھ صاف کیا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈزکی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے اس کے اندر خرد برد کی گئی۔ ماضی میں بڑے بڑے بول بولے گئے لیکن حقیقیت میں کچھ بھی نہیں ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ریاست کوبچایا، سیاست کوداؤپرلگایا، پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔ پی ٹی آئی نے نوے روز میں بدعنوانی کے خاتمے کا اعلان کیا لیکن اس کے برعکس کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ 200 یونٹ کے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایت دے رہے ہیں، جولائی، اگست اور ستمبر کے لیے یہ رعایت دے رہے ہیں،  اس رعایت کے تحت 50 ارب روپے ہم دے رہے ہیں، اس رعایت کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پیکج کااعلان کر رہا ہوں 94 فیصد گھریلوصارفین فائدہ اٹھائیں گے، ریئل اسٹیٹ پرپہلی مرتبہ ٹیکس لگا ہے، مزید لگنا چاہیے، اگلے سال ریئل اسٹیٹ پرٹیکس کےلیے مزید تیاری کے ساتھ آئیں گے، کہاجاتا ہے ریئل اسٹیٹ سے 40 انڈسٹریزجڑی ہوئی ہیں، زمین پرسٹے بازی کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی، محسن نقوی
میں نہیں سمجھتا کہ آئین و قانون کے مطابق کوئی بل پیش کیا جاسکتا ہے، بیرسٹر گوہر
کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار شہید
رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے شفاف قرار دے دیا
پلاسٹک بیگز سے پنجاب کو پاک کرنے کے ایکشن پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، مریم اورنگزیب
’اپنے وزیر اعلیٰ کو بتائیں کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی وفاق بناتا صوبے نہیں ‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر