صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ برداشت، رواداری اور قربانی کا پیغام ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ایف پی سی آئی عاطف اکرام شیخ یوم عاشورہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورہ حضرت امام حسینؓ کی دینِ اسلام کیلئے لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ اور ان کے رفقاء کی قربانی سے اسلام زندہ ہوا، یوم عاشورہ برداشت، رواداری اور قربانی کا پیغام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حسین رضی اللّٰہ عنہ کی تعلیمات کو عام کرنا اور ظالم کے ظلم سے انکار کرنا حسینیت ہے، خانوادہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News