Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفترخارجہ طلبی، بنوں حملے پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا

Now Reading:

افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفترخارجہ طلبی، بنوں حملے پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا

پاکستان کا بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

 بنوں کینٹ حملے کے حوالے سے پاکستان نے احتجاجی مراسلہ افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے حوالے کر دیا۔

15 جولائی کو بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر پاکستان کا احتجاج جاری ہے۔

بنوں کینٹ پر حملہ حافظ گل بہادر گروپ اور تحریک طالبان پاکستان نے کیا۔

 اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حافظ گل بہادر گروپ افغانستان میں موجود ہے، حافظ گل بہادر گروپ اور تحریک طالبان پاکستان کے  پاکستانی سرزمین پر متعدد حملوں میں سینکڑوں سویلین اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکومت فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کروائے اور بنوں حملے کے ذمہ داروں کے خلاف موثر کاروائی کرے، عبوری افغان حکومت پاکستان کی سرزمین پر افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کے حملوں کو رکوائے۔

پاکستان نے افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہ پاکستان کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنوں حملے جیسے واقعات دو برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی روح کے برعکس ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ علاقائی امن اور سلامتی کو لاحق شدید خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔

 ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان دہشتگردی کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 اہلکار شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشتگرد مارے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قائداعظم کی برسی؛ تینوں مسلح افواج کے دستوں کی مزار قائد پر سلامی
صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت
بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 76واں یومِ وفات
صحافیوں سے چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو نشر کرنا قابل افسوس قرار
ایم کیو ایم کا عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اسمبلی میں پیش کی جانے والی ہر قانونی سازی کی حمایت کا عزم
اسرائیل کا ایک اور بڑا اخبار بانی پی ٹی آئی کا حامی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر