لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت گرانا اور بنانا جانتے ہیں۔
صدر آصف زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ اب خود میدان میں آگیا ہوں، اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کرواؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے مقابلے کی نہیں، میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے تو میں یہ ثواب سمجھتا ہوں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ایک سابق وزیراعظم جو میں میں کرتا تھا آج جیل میں بیٹھا ہے، حکومت بنانا بھی جانتے ہیں گرانا بھی، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن تیار ہوجائیں ابھی بہت کام کرنا ہے، ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی باہر نکلنا ہے، پیپلزپارٹی میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔
پیپلزپارٹی رہنماؤں کے اجلاس کا احوال
صدر مملکت آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے صدر سے پارٹی کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کردی۔
پی پی رہنماؤں نے شکایت کی کہ پنجاب اور وفاقی حکومتیں تعاون نہیں کررہیں، ہمیں ہمارا پورا حق نہیں دیا جارہا۔
اجلاس کے دوران ٹکٹ ہولڈرز کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہورہے، ہم بھی ووٹ حاصل کرتے ہیں،ووٹرز کو مطمئن کرنا پڑتا ہے۔
بعدازاں صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے رہنماؤں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News