شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد بھی حبس کی کفیت برقرارہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دوپہر سے رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
شہر قائد میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا مکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔
کراچی میں اس وقت مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم شہرمیں ہوائیں دن بھر 12 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ چل سکتی ہیں۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 33 اشاریہ 5 ملی میٹرریکارڈ ہوئی، جبکہ سب سے کم بارش گلشن معمار میں 6 اشاریہ 8 ملی میٹرریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News