Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ مالی سال حکومت خسارہ کنٹرول میں ناکام رہی، رپورٹ

Now Reading:

گزشتہ مالی سال حکومت خسارہ کنٹرول میں ناکام رہی، رپورٹ
گزشتہ مالی سال حکومت خسارہ کنٹرول میں ناکام رہی، رپورٹ

گزشتہ مالی سال حکومت خسارہ کنٹرول میں ناکام رہی، رپورٹ

وفاقی بجٹ پر تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حکومت گزشتہ مالی سال میں خسارہ کنٹرول میں ناکام رہی ہے۔

معاشی تحقیقاتی ادارے پرائم نے وفاقی بجٹ پر تحقیقاتی رپورٹ شائع کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 6900 ارب روپے تک محدود کرنے کا ہدف تھا،  تاہم گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 7800 ارب روپے رہا،  بجٹ خسارہ 6.5 فیصد کے ہدف کی بجائے 7.4 فیصد رہا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے بجٹ میں سالانہ 12 لاکھ آمدن والے سلیب پر انکم ٹیکس دگنا کردیا گیا، یعنی 1.2 کی بجائے 2.5 فیصد کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ نئے بجٹ میں سالانہ 22 لاکھ آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 6.3 سے بڑھا کر 8.1 فیصد کردی گئی، اس کے علاوہ نئے بجٹ میں سالانہ 32 لاکھ آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 10.7 سے بڑھا کر 13.4 فیصد کردی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ میں سالانہ 42 لاکھ آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 18.2 سے بڑھا کر 22.7 فیصد کردی گئی، اسی طرح سالانہ 62 لاکھ آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 22.4 سے بڑھا کر 25.8 فیصد کردی گئی ہے۔

Advertisement

 بجٹ پر تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  نئے بجٹ میں سالانہ 12 ملین آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 26.3 سے بڑھا کر 31.6 فیصد کردی گئی، اسی طرح سالانہ 15 ملین آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 28.3 سے بڑھا کر 33.11 فیصد کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں مکمل بحال
آپریشن سندور میں شکست سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار: دی وائیر کا تجزیہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدرٹرمپ سے ظہرانے پر اہم ملاقات طے
معرکۂ حق: افواج پاکستان کی عظیم فتح پر پرجوش نغمہ جاری
ایران میں پھنسے پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے
پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر