Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آنے کا امکان

Now Reading:

بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آنے کا امکان
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان

اسلام آباد: بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کا رواں ماہ کے وسط تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان آئے گا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستانی حکام کے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے تمام مطالبات بجٹ میں تسلیم کرلئے گئے ہیں، پیشگی اقدامات کی تکمیل کے بعد آئی ایم ایف وفد نے دورہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا مطالبہ بھی جلد پورا کیے جانے کا امکان ہے، تاہم پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت آئی ایم ایف 8 ارب ڈالر درکار ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی رقم بڑھانے کی درخواست کی ہے، تاہم آئی ایم ایف ایس ڈی آر کوٹہ میں اضافے کے بعد اضافی قرض ملنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو گیدڑ قرار دے دیا
آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت؛ بلاول بھٹو کا اراکین اسمبلی اور سینٹرز کے لیے دعوت کا اہتمام
’اگر بانی پی ٹی آئی نے اشارہ دے دیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے ‘
تھوڑا صبر کرلیں بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، مصطفیٰ کمال کا پی ٹی آئی کو مشورہ
مخصوص نشستوں کا کیس؛ سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر