
اربوں روپے کا سامان کہاں ہے؟ آئی جی پنجاب نے دس سالوں کا حساب مانگ لیا
لاہور: آئی جی پنجاب نے گزشتہ دس سالوں میں خریدا گیا اسلحہ، گاڑیاں، فرنیچر اور مشینری سمیت تمام آئٹمز کا حساب مانگ لیا ہے۔
آئی جی پنجاب نےخریدی گئی تمام اشیاء کے اسٹاک کا ریکارڈ مانگ لیا ہے جب کہ مراسلے میں 5 ستمبر تک گزشتہ دس سالوں کی اسٹاک رپورٹ تیار کرکے بجھوانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں خریدی گئی آئٹمز، سی پی او کی جانب سے مہیا کی گئی اشیاء کہاں ہیں اور کس کے استعمال میں ہیں؟ رپورٹ بنائی جائے۔۔
مراسلے کے ماطبق جو اشیاء مدت پوری کرچکی ہیں اور اگر ان کی نیلامی ہوچکی ہے تو تمام ریکارڈ مرتب کیا جائے، کسی جگہ پر تضاد یا گمشدگی ہے تو تمام تفصیلات درج کی جائیں۔۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اضلاع کی جانب سے بھجوائی گئیں رپورٹس کو خصوصی ٹیمیں چیک کرکے اسٹاک کی تصدیق کریں گی جب کہ ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے خصوصی طور پر پرفارمہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اے آئی جی لوجسٹک نے تمام آر پی اوز اوتر ڈی پی اوز کو آئی جی پنجاب کے حکم پر مراسلہ بھجوایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News