Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، وزیرِ اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گلوبل سسٹمز فار موبائیل کمیونی کیشنز (جی ایس ایم اے) ایشیاء پیپسفک کے سربراہ جولئین گورمین (Julian Gorman) کی قیادت میں جی ایس ایم اے کے چار رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترویج کے حوالے سے آج اسلام آباد میں ڈیجیٹل نیشنل سمٹ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اقدامات میں جی ایس ایم اے کا انتہائی بنیادی اور اہم کردار ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کیلئے لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی انٹرنیٹ تک بہتر رسائی ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری، ای-گورننس، نوجوانوں میں ڈیجیٹل سکلز کی پیشہ وارانہ تربیت اور جدت اور اس شعبے میں کاروبار کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Advertisement

محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کی ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اس مالی سال میں تاریخی ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے، ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا ویژن ہے کہ ہر شخص کے پاس اسمارٹ فون ، ہر گھر میں برآڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ہر کاروبار میں کیو آر کوڈ کی سہولت ہو۔

وفد نے وزیراعظم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی کام سروسز کے فروغ کے حوالے سے جی ایس ایم اے کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وفد نے حکومت پاکستان کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہری پور، مدرسے کی چھت گر گئی، 2 طالبات جاں بحق، 5 زخمی
آج انکشاف ہوا کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت پر ہے، خواجہ آصف
پی ٹی آئی کی معاہدے کی خلاف ورزی، انتظامیہ کی کارروائی پر شرکا کا پتھراؤ
افغان علاقے سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ
وفاقی وزیر اطلاعات کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا کا دورہ
ملک گیر خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر