صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہداء نے گراں قدر خدمات انجام دی، پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پولیس کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، پوری قوم کی جانب سے پولیس شہداء کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News