چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لیے نوجوان قیادت کوکردارادا کرنا ہوگا۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جبکہ وزیراعظم معیشت کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ معاشی اشاریے مثت سمت میں گامزن ہیں، ہرشہری کوپاکستان کی خوشحالی کے لیے حصہ ڈالناہوگا، جبکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہورہا ہے۔
رانا مشہود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کامن ویلتھ کے چھپن ممالک کی سربراہی کررہاہوں، یوتھ ایشیا الائنس کا سیکرٹریٹ پاکستان میں بن رہاہے، کامن ویلتھ کے چھپن ممالک کا رابطہ پاکستان کے ساتھ ہے جس کا بہت فائدہ ہے۔
رانامشہود نے کہا کہ کامن ویلتھ کے ذریعے ٹیکنالوجی اور ایکسچینج پروگرام سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، جبکہ کامن ویلتھ کے ذریعے پاکستان کے طلباء کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کورسز کرنے کا موقع ملےگا۔
رانامشہود نے یہ بھی کہا کہ 12 اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے منایاجائےگا،جس میں 57 ٹریلین ڈالر کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی انڈسٹری میں پاکستانی طلباء کو حصہ لینے کا موقع ملےگا، جبکہ 137 یونیورسٹیز میں کلبز بنائے جائیں گے جو موسمیاتی تبدیلی کے لیے کام کریں گے، اس کے علاوہ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی پر تعلیم دینے کا منصوبہ شروع کر رہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News