کراچی: ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق غور کیا گیا جب کہ مسلم لیگ ن بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خواہشمند ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاق اور سندھ حکومت کا گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News