اسلام آباد: پی ٹی اے کی جانب سے غیر ضروری سمز کی بندش کے لئے نیا منصوبہ سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، سموں کی بندش ابتدائی طور پر تین مراحل میں کی جائے گی۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں فیک یا کینسلڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا بھی شروع ہوگئے ہیں، سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News