
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں ہوں گے۔پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا۔
اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں پر الیکشن ہوگا۔چیئرمین ، وائس چیئرمین، 6جنرل،2 خواتین،مزدورکسان،نوجوان اور غیر مسلم کی ایک ایک سیٹ پر الیکشن ہوگا۔
اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہوگا۔
بلدیاتی الیکشن سیکرٹ ووٹنگ کے تحت ہوگا۔چیئرمین ،وائس چیئرمین مشترکہ امیدوار کےطور پر منتخب ہوں گے۔
بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کےلئے تعلیم کی کوئی شرط نہیں ہے تاہم متعلقہ یونین کونسل میں درج ووٹر ہی الیکشن لڑ سکے گا۔
نوجوان کی نشست کےلئے کم از کم عمر 25 سال ہونا لازمی ہے۔
چیئرمین ،وائس چیئرمین دو لاکھ ،باقی نشستوں کے امیدوار ایک لاکھ روپے تک انتخابی خرچ کرسکیں گے۔
چیئرمین، وائس چیئرمین کی کاغذات نامزدگی فیس 5 ہزار جبکہ باقی نشستوں کے امیدواروں کی فیس 2 ہزار روپے ہوگی۔
چیئرمین ، وائس چیئرمین کے بیلٹ پیپر کا رنگ ہلکا نیلا ہوگا جبکہ جنرل نشست کے امیدواروں کے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید اور خواتین کے بیلٹ پیپر کا رنگ گلابی ہوگا۔
مزدور کسان کے بیلٹ پیپرسبز،نوجوان کا بیلٹ پیپر پیلا اور اقلیت کا بیلٹ پیپر ہلکا سبز رنگ کا ہوگا۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو شیڈول ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News