لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی نئی مثال قائم کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید، مظلوم، محصور، ماؤں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی نئی مثال قائم کی، دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھے گی، کب تک کشمیری جبر و بربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟
مریم نواز نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی خوشحالی ممکن ہے، ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News