اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو وقف کر دی۔
قاضی فیملی نے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنی زمین قوم کے لیے دے دی، تاہم زیارت کوئٹہ میں قائداعظم ریزیڈنسی سے منسلک آراضی انورمنٹل سنٹر کودے دی گئی۔
قاضی خاندان نے اراضی حکومت کو دینے کے لیے بلوچستان حکومت کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر (ماحولیاتی سینٹر) کے طور پر استعمال کے لیے ہوگی اور قاضی خاندان کی یہ اراضی 14 اگست سے حکومت کے سپرد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News