وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ایک کھلاڑی کی حکومت نے یوتھ فیسٹیول بند کرائے۔
اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ پوری قوم متحد ہے لیکن ایک فسادی اور انتشاری گروپ کو تکلیف ہے،
انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کی حکومت نے یوتھ فیسٹیول بند کرائے، انتشاری گروپ فساد پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے میاں چنوں میں اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، کل قومی اسمبلی نے قرارداد پاس کی ہے، ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں، جشن آزادی ارشد ندیم کی کامیابی کے ساتھ منائیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا، مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ انعام کا اعلان کیا ہے، اعلیٰ ترین سول اعزاز ارشد ندیم کو دیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم ہیرو بن کر واپس آرہے ہیں، ہم سب ان سے ملنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News