حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم کے سطح آب میں 4 فٹ کا اضافہ ہوگیا ہے جو کہ حب اور کراچی کے باسیوں کے لیے اچھی خبرہے۔
ذرائع کے مطابق حب ڈیم میں سطح آب 327 فٹ تک پہنچ گیا، جبکہ حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں بارشوں کے باعث پانی کے ریلے حب ڈیم میں داخل ہورہے ہیں۔
ایریگیشن ذرائع کے مطابق حب ڈیم سے کراچی اور حب کو پانی کی سپلائی کی جاتی ہے، جبکہ حالیہ مون سون بارشوں سے حب ڈیم کے سطح آب میں مزید اضافے کا امکان ہے، واضح رہے کہ حب ڈیم میں 339 فٹ تک پانی کی گنجائش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News