بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیپسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کیلئے 4 ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر حکومت بجلی کت بلوں میں ریلیف دے سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ تین سے پانچ برسوں کیلئے اکٹھی کردی جائیں، جبکہ اکٹھی رقم فراہم کرنے سے آئی پی پیز ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہو گا، آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنے سے فی یونٹ میں 5 روپے سے زیادہ کی کمی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے ٹوٹل رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ وزارت خزانہ فنانسنگ ارینج کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے۔
تجویز دی گئی ہے کہ وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لے کر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرے، جبکہ وزارت خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو ان تجاویز پر آگاہ کیا گیا لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جبکہ وزارت خزانہ، وزارت توانائی حکام بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے گزشتہ ہفتے سے مل کر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News