لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی میرٹ پر تشکیل نو کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے قذافی اسٹیڈیم کی جدید بنیادوں پر تعمیر نو کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کرکٹ اسٹیڈیمزکوجدیدخطوط پربنانےکی ضرورت ہے، اسٹیڈیم کو بہتر بنانے کے لیے راولپنڈی، لاہور میں منصوبہ بنایا جارہا ہے، یقین ہے محسن نقوی کی قیادت میں منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی میرٹ پرتشکیل نو کی جائے، اس وقت یہاں سابق مایہ ماز کرکٹرز بھی موجود ہیں، کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو میں وزیراعظم بھی سفارش کرے تو نہ مانیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ واحد طریقہ ہے کھیلوں کے میدان آباد کرسکتے ہیں، امید ہے کرکٹ میں پاکستان کا نام دوبارہ روشن ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News