اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحقین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز باعزت طریقے سے دیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خدارا غربت زیادہ ہے، مستحقین کی تعداد بڑھانے کے فوری اقدامات کریں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریبوں کو مہنگائی سے بچائیں۔
سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ 9.3 ملین افراد کو ادائیگیاں ہورہی ہیں اور مزید 6 لاکھ اس میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی اجلاس میں عمر ایوب اور بلال اظہر کیانی میں نوک جھونک بھی ہوئی جب کہ اجلاس میں نوک جھونک اپوزیشن رکن مبین عارف کے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے ہوئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ مبین عارف پر دباؤ ہے کہ وہ پی ٹی آئی جوائن نہ کریں، مبین عارف ان 41 ایم این ایز میں ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کا بیان حلفی دیا۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اگر سیاسی باتیں ہوں گی تو ہمارے پاس بھی سیاسی باتیں ہیں، بعد ازاں عمر ایوب، مبین عارف اور اپوزیشن ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News