Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام وفاقی اکائیوں کا انسداد پولیو کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

Now Reading:

تمام وفاقی اکائیوں کا انسداد پولیو کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
تمام وفاقی اکائیوں کا انسداد پولیو کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

تمام وفاقی اکائیوں کا انسداد پولیو کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

کراچی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق اجلاس میں تمام وفاقی اکائیوں کا انسداد پولیو کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق اہم جائزہ اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا جس میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس اور صدر گلوبل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلیئاس نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر عائشہ رضا فاروق، سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر ندیم محبوب اور نیشنل کوآرڈینیٹر برائے انسداد پولیو محمد انوار الحق، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز ، انسپکٹرز جنرل پولیس، انسداد پولیو کے بین الاقوامی شراکت داروں اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی قیادت میں چاروں صوبائی حکومتیں، حکومت گلگت بلتستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں اور تمام وفاقی اکائیوں نے انسداد پولیو کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے آہنی عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں صحت کی دیکھ بال کے نظام خصوصاً انسداد پولیو کے لئے غیر معمولی مدد اور تعاون پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے انسداد پولیو کے حوالے سے حکومت کے دیگر شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی گئی ہے، ہماری پوری کوشش ہے 2025 تک اس موذی وائرس کا مکمل خاتمہ کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمے کے لیے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، پاکستان میں ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں دی جائیں۔ ایسے علاقے جہاں سیکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں وہاں ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی لگن، حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے۔

دوسری جانب بل گیٹس نے انسداد پولیو کے لئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پینے والے بچوں کی شرح میں اضافے پر اظہار اطمینان کیا۔

بل گیٹس نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 40 لاکھ بچوں کو ان ایکٹیویٹڈ پولیو وائرس ویکسین (آئی پی وی) دینے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، انسداد پولیو کے اقدامات ک حوالے سے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، خواجہ آصف
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے
ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے، عطاء تارڑ
پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اس کی جمہوری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
 پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مرادعلی شاہ
مریم نواز جلد لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کا سنگ بنیاد رکھیں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر