ملک بھر میں آج 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اس عزم کی تجدید کے ساتھ کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کیا جائے گا۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی ہیڈ کوآرٹرز پر اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں ملکی سلامتی، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جشن آزادی پر مزار قائد اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب جاری ہیں۔
باکستان کی ترقی و خوشحالی ایک اٹل حقیقت ہے، جو اس کی 24 کروڑ کی آبادی کے عزم و ہمت کا نتیجہ ہے۔
ملک کی 65 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News