شہر قائد میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے سے شہر میں کہیں معتدل تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم خوشگوارہوگیا ہے جبکہ شہر میں بارش کے نئے سسٹم کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش بھی جاری ہے، کیر تھر پہاڑی سلسلے پر موجود سسٹم سے سے بادل بننے کا سلسلہ بھی جاری رہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا، ابراہیم حیدری سمیت اطراف کےعلاقے، صدر، ٹاور، گارڈن، آئی آئی چندریگرروڈ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ کورنگی، قیوم آباد، ڈی ایچ اے میں بھی معتدل درجے، ایم اے جناح روڈ، میٹروپول، پر بھی ہلکی بارش جاری ہے۔
کراچی کے علاقے ٹاور، نمائش، گرومندر، لسبیلہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، سہراب گوٹھ ، گلشن معمار میں بھی بارش جاری ہی ہے۔
شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا نیا اسپیل 3 اگست سے شروع ہوگا۔ 4 اگست سے شہر میں بارش کا نیااسپیل اثرانداز ہوگا،4 اگست سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News