لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میں ملکی سیاسی فیصلوں سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کا مشاورتی اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ماڈل ٹاؤن میں ہوگا، جس کی صدارت سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر محمد نواز شریف کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ قیادت شریک ہو گی جبکہ وفاقی وزراء سمیت سینئر پارٹی قائدین بھی شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں احسن اقبال، اسحاق ڈار، عظمی بخاری ، اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News