Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا بی آر ٹی ییلو لائن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کا بی آر ٹی ییلو لائن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ کا بی آر ٹی ییلو لائن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کا بی آر ٹی ییلو لائن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بی آر ٹی ییلو لائن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بین ہیسن وفد کے ہمراہ موجود تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں ورلڈ بینک کے جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جائزے کا مقصد ورلڈ بینک کے منصوبوں کو بروقت پر مکمل کرنا ہے، جبکہ ورلڈ بینک کے 3.4 بلین ڈالرز کے 14 منصوبے صوبے میں جاری ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں خود ہر منصوبے کی پیش رفت کی نگرانی کرتا ہوں، جبکہ تمام منصوبہ بندی کے عمل میں منصوبوں کی پیش رفت پی اینڈ ڈی ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی موبیلیٹی پروجیکٹ کا وسط مدتی جائزہ مئی 2024 میں لیا گیا تھا، کراچی موبیلیٹی پروجیکٹ کے 3 حصے ہیں، ان میں ییلو لائن کا روڈ انفرا اسٹرکچر، ییلو لائن بی آر ٹی کو بنانا اور چلانا اور اسٹاف کی فنی تربیت شامل ہیں بی آر ٹی ییلو لائن پر کام شروع کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط 10 اگست کو کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ 6  اگست کو جام صادق پل کے خاکے کو حتمی شکل دی گئی ہے، حتمی ڈیزائن میں کچھ تاخیر ہوئی ہے جس کو مکمل کرنے کیلئے میں نگرانی کر رہا ہوں۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو کلک پروجیکٹ کے 5 اجزاء کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ان میں لوکل کونسلز کو کارکردگی کی بنیاد پر گرانٹس دینا، کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کا سروے کرنا، صوبے میں کاروباری ماحول کو بہتر کرنا، اورسولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی تکنیکی معاونت اور ایمرجنسی ریسپونس شامل ہیں۔

اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ لوکل کونسلز کے 9.68 ملین ڈالرز کے کام مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ ٹاؤنز کی استعداد کار میں اضافے پر کام کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس کے سروے کیلئے فرم ہائیر کی گئی ہیں اور 30 اگست سے کام شروع ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو، ناصر شاہ، سعید غنی، سردارشاہ، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور صوبائی سیکریٹریزکے علاوہ کامران اکبر، مرتضیٰ نورانی، عمر ریاض، ولید انور، عظمیٰ صدف اور دیگر شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، خواجہ آصف
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے
ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے، عطاء تارڑ
پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اس کی جمہوری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
 پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مرادعلی شاہ
مریم نواز جلد لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کا سنگ بنیاد رکھیں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر