سرکاری اداروں میں خواتین کے خلاف ہراسمنٹ کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
کابینہ ڈویژن میں بھی ایک افسر کی جانب سے ماتحت کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، انکوائری میں متعلقہ افسر کے خلاف ہراسمنٹ ثابت ہو گئی۔
سیکرٹری کابینہ کی جانب سے افسر کے خلاف معمولی کارروائی کی گئی۔
کابینہ ڈویژن کے این ڈی ونگ کے ڈی ڈی ٹیک فرید احمد کے خلاف ہراسمنٹ کی درخواست دائر ہوئی۔
انکوائری کمیٹی نے این ڈی ونگ کے ڈی ڈی ٹیک فرید احمد کو مجرم قرار دیا۔
سیکرٹری کابینہ نے فرید احمد کو 5 سال کی انکریمنٹ کی روک تھام کا معمولی جرمانہ عائد کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News