اسلام آباد: ملک بھر میں جشن یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، شہر شہر، گلی گلی زور و شور سے یومِ آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
یوم آزادی میں صرف تین روز باقی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد خصوصاً بچے اور نوجوان مادر وطن کی یوم آزادی کے موقع پر جھنڈے، بیجز اور لباس اور ٹوپیاں سمیت سبز رنگ کی دیگر اشیاء خرید رہے ہیں۔
ہر کوئی ملی جذبے سے سرشار اپنے گھر اور محلے کو سجانے میں مصروف ہے، جشن کے ساتھ ساتھ یہ دن ہمیں اس عہد کی یاد بھی دلاتا ہے کہ ہم دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
بے شک آزادی جیسی انمول نعمت کوئی نہیں اور 14 اگست بھی اسی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن ہے، آرائشی اور سجاوٹی اشیاء کی خریداری کیلئے بازاروں میں رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی دن منانے کی روایت زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے اور ہمیں یہ روایت ہمیشہ زندہ رکھنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News