کراچی: گورنرہاؤس سندھ میں یومِ آزادی کی تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، 13اگست کی رات کو 12 بجتے ہی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا ہے کہ گورنر ہاؤس میں 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریب ہوگی، اہلیان کراچی کیلئے دو بڑی خوشخبری ہیں، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فائر ورک کل گورنر ہاؤس میں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ گورنرہاؤس میں فائر ورک، قومی ترانہ اور لیزر شو بھی ہوگا، سب نے فیملیز کے ساتھ 10 بجےگورنر ہاؤس پہنچنا ہے، ساڑھے7بجے سے لائیو پرفارمنسز ہوں گی، عاطف اسلم پرفارم کریں گے اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی یوم آزادی تقریب میں شرکت کریں گے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سب ملکر یوم آزادی منائیں گے، کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا، قومی پرچم یا بیج لگا کر آئیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، شہر شہر، گلی گلی زور و شور سے یومِ آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
یوم آزادی میں صرف تین روز باقی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد خصوصاً بچے اور نوجوان مادر وطن کی یوم آزادی کے موقع پر جھنڈے، بیجز اور لباس اور ٹوپیاں سمیت سبز رنگ کی دیگر اشیاء خرید رہے ہیں۔
ہر کوئی ملی جذبے سے سرشار اپنے گھر اور محلے کو سجانے میں مصروف ہے، جشن کے ساتھ ساتھ یہ دن ہمیں اس عہد کی یاد بھی دلاتا ہے کہ ہم دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
بے شک آزادی جیسی انمول نعمت کوئی نہیں اور 14 اگست بھی اسی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن ہے، آرائشی اور سجاوٹی اشیاء کی خریداری کیلئے بازاروں میں رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی دن منانے کی روایت زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے اور ہمیں یہ روایت ہمیشہ زندہ رکھنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News