Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

Now Reading:

عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
عطاء تارڑ

عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو انتشار سے محفوظ رکھنے اور امن و استحکام کے لیے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر معاشی و سیاسی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے۔

 عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم قوم کے سامنے آئندہ پانچ سال کا معاشی منصوبہ پیش کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اور اس کے لیڈر نے ملکی سالمیت پر حملے کیے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ایماء اور منشا پر ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا تھا، ملک کو غیر مستحکم کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کے حملے یا آئی ایم ایف کو خط کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا، ملک کو نقصان پہنچانے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

  وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید سے تحقیقات کے بعد مزید تین افسران کو گرفتار کیا گیا، لگتا ہے کہ مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولے کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا، فوج کا دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے، فوج میں نہ صرف احتساب ہوتا ہے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا ہے، انتشاری ٹولے کا احتساب ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اوگرا نے ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے 8 ماہ کی سیل کا ڈیٹا مانگ لیا
پارلیمنٹ میں سکیورٹی کی ناکامی، اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کر دیا
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی
پینشن رولز میں ترامیم، اہلخانہ کیلئے پینشن کی مدت 10 سال کردی
قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، محسن نقوی
فرموداتِ قائداعظم ہرسچے پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر