قیمتیں بڑھنے کے باوجودوفاقی حکومت چینی کی برآمد روکنے میں تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔
ذرائع کے مطابق 13 جون سے اب تک چینی کی ریٹیل اوسط فی کلو قیمت میں 4.56 روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے، قیمتیں بڑھنے پرچینی برآمد روکنے کے کابینہ فیصلے پرابھی تک عمل نہیں ہوسکا۔
ذرائع نے بتایا کہ نئےسرکاری ڈیٹا میں چینی کی ریٹیل فی کلوقیمت بینچ مارک سے 2.2 روپے زیادہ ہے، نئےسرکاری ڈیٹا میں چینی کی ریٹیل فی کلوقیمت بینچ مارک سے 2.2 روپے زیادہ ہے، جبکہ ای سی سی نے چینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کا بینچ مارک 145.1 روپے مقررکررکھی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ملک میں چینی کی اوسط ریٹیل فی کلوقیمت 147 روپے 40 پیسے ہے، چینی کی ریٹیل پرائس مقررہ بینچ مارک سے 11 جولائی کو ہی زیادہ ہوگئی تھی، جبکہ چینی کی ریٹیل قیمت 29 جولائی کومقررہ بینچ مارک سے 2.5 روپے فی کلوبڑھ چکی تھی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ نے چینی کی برآمد معطل کرنے کا ارادہ کررکھا ہے، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔
ای سی سی نے 13 جون 2024 کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم ای سی سی کی اجازت کے وقت ملک میں چینی کی اوسط ریٹیل فی کلوقیمت 143.1 روپے تھی جبکہ ای سی سی نے 2 روپے اضافی مارجن کے ساتھ فی کلو چینی کا بینچ مارک 145.1 روپے مقررکیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News