اسلام آباد: ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سیاستدانوں کے قاتلانہ حملے کی کوشش میں پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کے معاملے پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان نے امریکہ سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیا ہے، پاکستان امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام کے بیانات کے مطابق اس معاملے میں ابھی تفتیش جاری ہے، پاکستان اس معاملے پر باضابطہ رد عمل دینے سے پہلے ملوث شخص کے بارے میں یقین دہانی کرنا چاہے گا۔
واضح رہے کہ امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News