وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے متعلق چین میں مشیر رکھنا پڑے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے0 ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے دوران 3 سے 5 ارب ڈالر کے فنانسنگ گیپ سامنا ہے، یہ فنانسنگ گیپ اتنا بڑا نہیں ہے حکومت اس کو کم کرنے کی کوشش میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی کمرشل بینکوں سے قرضوں کی آفرز موجود ہیں، وزارت خزانہ قرضوں پر شرح سود کے حوالے سے غور کررہی ہے، بلند شرح سود پر قرض نہیں لیا جائے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے چین سے بات چیت کیلئے چین میں مشیر رکھنا پڑے گا، پانڈا بانڈ پر چین میں پاکستان نے مشیر کی خدمات حاصل کی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن پر کام ہورہا ہے اور وزیر مملکت خزانہ کو ٹاسک دیا گیا ہے، مقامی کوئلے پر کول پاور پلانٹس کی کنورژن پر 2 سے 3 سال لگیں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر بات چیت ہوتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگ رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News