اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت، ایکسپورٹ سب کا بیڑہ غرق کردیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، اچھی حکمت عملی ہوتی تو پاکستان میں گیس کا بحران نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا عمل دخل بڑھنے سے ایکسپورٹ پر اثر پڑے گا، ایف بی آر کی 1300 ارب روپے کی کرپشن ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ اس وقت ملک کی اشد ضرورت ہے، حکومت مسائل کا ادراک کرے نوجوانوں کے مسائل سمجھے۔
انکا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں پنجاب میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، ہماری حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام نہیں کرتی، پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام ہو تو 25 فیصد ضرورت پوری ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے وسائل کو خراب کیا جارہا ہے، پاکستان کا سارا انحصار امپورٹ پر ہے، امپورٹ پر انحصار کے نتیجےمیں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تیل اسمگلنگ سے 250 ارب کا نقصان ہورہا ہے، تیل کی اسمگلنگ روکی جاسکتی ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ قانون اور آئین کے مطابق سزائیں دینا شروع کریں، فیض حمید کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا، فیض حمید کا معاملہ ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News