لاہور: یوم پاکستان کے موقع پر شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب میں جی او سی شعیب بن اکرم کمانڈنگ آفیسر 10 ڈویژن مہمان خصوصی تھے، گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میجر جنرل شعیب بن اکرم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ انہوں نے وزیٹرز کی بک میں تاثرات قلم بلند بھی کیے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78واںیوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اس عزم کی تجدید کے ساتھ کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News