Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیرو کی پذیرائی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں

Now Reading:

ہیرو کی پذیرائی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں
مریم نواز

ہیرو کی پذیرائی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہیرو کی پذیرائی  کے لیے خودمیاں چنوں کی نواحی گاؤں میں اولپمیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 101 پندرہ ایل میں وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے ان کا پر خلوص استقبال کیا۔

مریم نواز شریف نے گھر کے اندر خود جاکر  ارشد ندیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا کر  مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنے ساتھ بٹھا کر کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔

Advertisement

مریم نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں  بھی بنوائیں۔

المپیئن ارشد ندیم نے اولمپکس مقابلوں کی یاد تازہ کی اور اپنی کاوش سے انہیں آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور  ہنڈا سوک کا ر’پی اے کے 92.97‘کی چابی پیش کی۔

مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا اور  انہیں شاباش دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا ہے۔

اولپمیئن ارشد ندیم اور ان کے والدین نے وزیر اعلیٰ کی آمد کو عزت افزائی قرار دیا۔

Advertisement

اس موقع پر  سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ،  وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر ،معاون خصوصی ذیشان ملک ،ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ ،چیف سیکرٹری ، اے سی ایس ساؤتھ ،اے آئی جی ساؤتھ،سیکرٹری اسپورٹس،کمشنر ، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرالمپکس گیمز؛ پاکستان کے حیدر علی نے ڈسک تھرو میں برانز میڈل جیت لیا
کم رنز دے کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سنگاپور کے کھلاڑی کے نام
چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹیم کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
منگولیا ٹی 20 انٹرنیشنل کا کم ترین اسکور کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی
پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کرنے والی بنگلا دیش کی ٹیم کا شاندار استقبال
بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے والے راہول ڈریوڈ کس بات پر شرمندہ ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر