Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی پر زور
صدر مملکت کا جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی پر زور

صدر مملکت کا جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی پر زور

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی پر زور دیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے ملاقات کی، چیئرمین پیمرا نے ایوان صدر میں صدر مملکت کو پیمرا رپورٹ 2021-23 پیش کی جب کہ صدر مملکت نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ حقائق کی جانچ پڑتال اور معلومات کی تصدیق کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے، جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں، میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے۔

آصف زرداری کہتے ہیں کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے۔ صدر مملکت نے جدید ٹیکنالوجی اور باصلاحیت انسانی وسائل سے پیمرا کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Advertisement

صدر مملکت نے مزید کہا کہ میڈیا ملک کا بہتر تشخص، سماجی و اقتصادی مسائل بارے شعور اجاگر کرے۔

چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو میڈیا منظرنامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی بارے آگاہ کیا جب کہ صدر مملکت نے پیمرا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری
پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاندگرہن ہوگا، محکمہ موسمیات
آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پہلی قسط کی منظوری کا امکان
12 ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسحاق ڈار
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام
عید میلاد النبی ﷺ پر پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں جشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر