اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ کا اعلان کردیا ہے۔
صدر آصف زرداری کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی۔
قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں اور زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں اور غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں ہوگا۔
ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا جبکہ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں اور ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News