خیبرپختونخوا حکومت کو اس وقت شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث موجودہ حکومت منظورشدہ فیصلے واپس لینے لگی۔
خیبرپختونخوا میں ہزاروں اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر حکومت نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے پی ٹی آئی کےسابق دور حکومت میں ہونے والی اپ گریڈیشن کی منظوری واپس لینے کی تیاری کر لی۔
دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت نے 1 لاکھ 60 ہزار 640 اساتذہ کی اپگریڈیشن کا فیصلہ کیا تھا، جس میں پرائمری اسکول ٹیچرز کو گریڈ 12 سے 14 میں ترقی دینے تھی، اس کے علاوہ سینئر پرائمری ٹیچر کو 14 سے گریڈ 15 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔
اسی طرح پرائمری اسکول ہیڈ ٹیچرز کو گریڈ 16 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جبکہ سینئر اسکول ٹیچر کو 16 سے ترقی دیکر 17 گریڈ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم حکومت نے اساتذہ کی ترقی کا فیصلہ مالی مشکلات کے پیش نظر واپس لے لیا۔
دستاویز میں بتا یا گیا کہ اگر اساتذہ کو ترقی دی گئی تو اس سے سالانہ خزانے پر 36 ارب 38 کروڑ روپے کا اضافہ بوجھ بڑھ جائے گا، محکمہ خزانہ نے اعتراض کر کے حکومت کو اساتذہ اپگریڈیشن کی سمری منسوخ کرنے کی درخواست دے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News