راولپنڈی: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مطالبات پر جماعت اسلامی سے مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔
عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹیم کی جماعت اسلامی کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل دوبارہ بیٹھیں گے، امید ہے کل جب بیٹھیں گے تو معاملات آگے بڑھیں گے، آئی ایم ایف کا معاہدہ بھی ہے، ابھی بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔
حکومتی ٹیم قبل ازیں جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے کمشنر راولپنڈی کے دفتر پہنچی۔
حکومتی ٹیم میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر امور کشمیر و ریاستی و سرحدی علاقوں کے وزیر امیر مقام، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل شامل تھے۔
ملاقات میں ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے جبکہ جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News