ہوا بازی کا اہم ادارہ سول ایویشن اتھارٹی مستقل سربراہ سے محروم ہے، ساڑھے تین ماہ گزر جانے کے باوجود مستقل ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق مستقل ڈی جی کی عدم تعیناتی کی وجہ سے سی اے اے کے اہم آمور متاثر ہونے لگے، جبکہ ڈی جی سی اے اے کی عدم موجودگی میں اہم منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تین ماہ کے لیے سیکریٹری ایوی ایشن کو ڈی جی کے عہدے کا عارضی چارج دے کرکام چلایا گیا، تاہم سیکرٹری کی تبدیلی کے بعد ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے کو ڈی جی سول ایویشن کا اضافہ چارج دے کر کام چلایا جانے لگا۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی خاقان مرتضیٰ کو سول ایوی ایشن کے عہدے سے 20 اپریل کو ہٹایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News