پشاور: ورسک روڈ پر پولیس موبائل پر دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر پولیس موبائل پر دھماکہ ہوا، دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی جب کہ دھماکہ 11 بج کر 55 منٹ پر ہوا۔
ایس پی ورسک محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی ورسک ارباب نعیم حیدر موقع پر پہنچ گئے، کرائم سین اور بی ڈی یو یونٹ طلب کرلیا گیا ہے جب کہ ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکمے بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیبر مواد سڑک کے بیچ سینٹر میڈیا میں نصب تھا، پولیس موبائل کے گزرتے ہی بارودی مواد پھٹ گیا۔ دھماکے سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ایس پی ورسک ارشد خان کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل کے پہنچتے ہی دھماکہ ہوا، بی ڈی یو کے مطابق دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
ایس پی ورسک کہتے ہیں کہ پی ڈی یو کے مطابق بارودی مواد پورا پھٹ نہیں سکا جب کہ دھماکے سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News