Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لیے بڑا اقدام

Now Reading:

پنجاب حکومت کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لیے بڑا اقدام
پنجاب حکومت کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لیے بڑا اقدام

پنجاب حکومت کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لیے بڑا اقدام

پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی بورڈ ز کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی گئی، اور ہدایت دی کہ طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ طلبہ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔

اسٹوڈنٹس اسکالرشپ کے تحت 25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی، جبکہ حکومت پنجاب 25 ہزار طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے سالانہ سوا سو ارب سے زائد ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا آغازکیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے 60 گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی، اس کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آئی ٹی حب کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا، جبکہ اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
ہمیں سہولت دیں تو ہم آئی ٹی سے پچیس بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی استعفٰی منظور
لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے، مریم اورنگزیب
پاکستان تحریک انصاف کا کل جلسہ پرامن ہوگا، علی محمد خان
جلسے کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا، طلال چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر