Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی پاور سیکٹر کی اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی منظوری

Now Reading:

وزیراعظم کی پاور سیکٹر کی اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی منظوری
وزیراعظم

ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاور سیکٹر کی اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے چیئرمین وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری ہوں گے جبکہ نومنتخب معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے، گریڈ 21 کے افسر سید زکریا علی شاہ کمیٹی میں بطور رکن شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی کے ارکان شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ ٹاسک فورس ایک مہینے کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی اور آئی پی پیز کے کیپسٹی چارجز پیمنٹس میں کمی سے متعلق سفارشات دے گی۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز سے متعلق دیگر امور پر بھی ٹاسک فورس کو سفارشات دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ٹاسک فورس پاور سیکٹر کو مالی طور پر پائیدار بنانے کے لیے سفارشات دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ
7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، محسن نقوی
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
ہمیں سہولت دیں تو ہم آئی ٹی سے پچیس بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی استعفٰی منظور
لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے، مریم اورنگزیب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر