رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا اعترافِ جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے۔
طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی مشروط معافی کے حوالے سے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، بھانجا موجود تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کے لیڈر دیکھے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فوجی تنصیبات ،شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی، پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ سے جلاﺅ گھیراﺅ پر مبنی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، پارلیمنٹ ہاﺅس کا گیٹ توڑا، یہ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاﺅں۔
رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ مشروط معافی سے بہتر ہے کہ غیر مشروط معافی مانگ لی جائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا اور ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی، ہم سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں اور اںصاف چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا۔ سانحہ 9 مئی میں میرا کوئی کارکن ہوا تو اس کو پارٹی سے نکال دوں گا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہمارا جرم ثابت ہوا تو معافی مانگوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News