Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے مطالبات اپنی جماعت کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

ہمارے مطالبات اپنی جماعت کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
ہمارے مطالبات اپنی جماعت کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

ہمارے مطالبات اپنی جماعت کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے تاحال ہمارے مطالبات کا کوئی جواب نہیں دیا، ہمارے مطالبات اپنی جماعت کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہیں۔

 امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ دھرنے میں لوگوں کی شرکت میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ شام کے وقت دھرنہ جلسہ عام کی شکل اختیار کر لیتا ہے، یہ دھرنا ایک تحریک کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس تحریک سے ملک بھر کی عوام کو امید ہے، ائی پی پیز کا اب بچے بچے کو معلوم ہوگیا ہے، ہمارا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو پورا نہ ہوسکے، حکومتی کمیٹی نے کہا تھا آپ کے مطالبات صحیح ہے ہمیں ورکنگ کے لیے وقت چاہیے، جبکہ حکومتی کمیٹی لاپتہ ہوگئی ہے۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دھرنا مارچ کے حوالے سے تفصیلات کل بتاؤں گا، جن کی وجہ سے عوام ہربوجھ ہے ان کو ہی ٹاسک فورس میں شامل کردیا، ٹاسک فورس میں تاجر، چئیرمین واپڈا، آڈیٹر جنرل اُف پاکستان کو ہونا چاہئے، جبکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تمام مطالبات قابل عمل ہیں، آئی پی پیزکاآڈٹ کرایاجائے، آئی پی پیزکودی جانے والی کیپسٹی پیمنٹ قوم کوقبول نہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی، ہمارے دھرنے سے حکومت پریشان ہوگئی، حکومت کوجمہوری رویہ کا مظاہرہ کرنا چاہیے، مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ پاکستان کےعوام کا مقدمہ ہے، تنخواہ سے زیادہ لوگوں کا بجلی کا بل آرہاہے۔

کے الیکٹرک کی شکل میں ایک مافیا نے لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، منعم ظفر

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے کہا کہ کے الیکٹرک کی شکل میں ایک مافیا نے لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے کراچی می پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پلان میں لاہور، پشاور میں بھی جلسہ کرنا شامل ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 13 قسم کے ٹیکسز ہیں، آئی پی پیزکی وجہ سے لوگ بھاری بل دینے پرمجبورہیں، تعلیم پربھی ٹیکس لگا دیاگیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ کےالیکٹرک نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، عوام کوسستی بجلی دی جائے، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، بجلی بلوں پر12،13 قسم کے ٹیکسزعائد ہیں۔

Advertisement

منعم ظفرنے کہا کہ جماعت اسلامی نیپرامیں عوام کامقدمہ لڑرہی ہے، عوام تباہ حال سڑکوں، پانی کی قلت پرپریشان ہیں، ظالموں تم نے 19 سال میں لوگوں کو پانی نہیں دیا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آج ہمارے دھرنے کا چوتھا روز ہے، لوگوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، یہ دھرنا ایک ثقافتی مرکز بن گیا ہے ، جبکہ آج خواتین کا جلسہ عام ہوگا۔

منعم ظفرنے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم پریشان ہے، بجلی کی قیمتوں کا معاملہ ہے، لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، اس وقت شہر کا بڑا حصہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے گزر رہا ہے، بجلی کی بڑھتی قیمتوں، لوڈ شیڈنگ اور تھوڑی بارش لوڈ شیڈنگ کی صورتحال سامنے لے آئی ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر کے لوگ بارہ تیرہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں، صارفین کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، بجلی کے بلوں پر تیس چالیس قسم کے ٹیکس ہیں ، اب میونسپل ٹیکس بھی عائد کردیا گیا ہے اس کے خلاف ہم کورٹ میں موجود ہیں۔

منعم ظفرنے کہا کہ جماعت اسلامی اس کا مقدمہ نیپرا میں بھی لڑرہی ہے، پورے ملک میں آئی پی پیز کے جو معاہدے کئے گئے وہ عوام دشمن ہیں، ڈالر بیسڈ ہوگیا تو جماعت اسلامی اس کے مخالف ہے، ڈالر کے ریٹ بڑھیں گے توبجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں، عوام کو سستی بجلی دی جائے، ائی پی پیز کے معاہدے پر نظر ثانی کی جائے، فیول کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے۔

Advertisement

منعم ظفرنے کہا کہ بچوں کی اسٹیشنری پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے یہ کیا ظلم ہےجو کیا جارہا ہے ہم پنڈی میں بیٹھے ہیں کراچی میں چوتھا روز ہے ، ہمارے پاس پلان بی اور سی ہے، ہم لاہوراورمین شاہراہوں میں بھی احتجاج کرسکتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ عوام کی آواز بنیں گے پروٹوکول دیئے جارہے ہیں مفت بجلی اور پٹرول، اسکا خاتمہ ہونا چاہیے، اس سے پندرہ سو ارب روپے کا ریلیف عوام کو مل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کی دھمکی آمیز پوسٹ پر تحقیقات کا فیصلہ
آئینی ترمیم کی صرف باتیں ہورہی ہیں عمل درآمد نہیں ہورہا، بلاول بھٹو
پاکستان اس موڑ پر ہے جہاں حالات کو بدلنے کا وقت آچکا ہے، وزیراعظم
"اسٹریٹجک مارکیٹنگ فار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن " پر چار روزہ ورکشاپ اختتام پذیر
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ اورکزئی
سابق حکومت کی نااہلی کا خمیازہ ہر شعبہ میں بھگت رہے ہیں، احسن اقبال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر