آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس میں 7 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ خوارج کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک خوارج متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے خارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطنِ عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News