اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعایت کی جائے گی، مسافر فوری رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کے لئے مؤثر ہوں گے، ٹورنٹو سے پاکستان کے لئے بھی یہ رعایت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 نومبر تک سفر کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News