لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ عوام میں وسائل کی تقسیم کا جھگڑا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کوکامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اارشد ندیم کو پنجاب اسمبلی میں ویلکم بھی دیں گے، انہوں نے نا صرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ جیتا بھی ہے۔
ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے حقوق کا محافظ بن کر بیٹھا ہوں، اگراحتجاج کرنا ہے تو پارلیمانی اندازمیں ہونا چاہیے، پتا ہونا چاہیے احتجاج کس چیز پر کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے خطرناک ملک بنتا جارہا ہے۔ شہری پلاسٹک کااستعمال ختم کرکے پودے لگائیں، شجرکاری مہم میں قصور کے اسکولز کی دیواروں کےساتھ پودے لگائیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کھڈیاں میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، درخت لگائیں اور پروان چڑھنے تک ان کی حفاظت کریں۔
ملک احمد خان نے مزید کہا کہ شجر کاری کو نصاب میں شامل کرنا ہوگا، شعبہ تعلیم شجرکاری مہم میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News