اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگیا۔
پاکستان کی جانب سے چین، سعودیہ اور یو اے ای سے قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانیاں حاصل کرلی گئی ہیں، تاہم پاکستان نے اس سال دوست ممالک کو 12 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔
چین، سعودی عرب اور یو اے ای نے قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی یقین دہانی کرادی، پاکستان کے ذمہ سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر اور چین کا 4 ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو بھی 3 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے، وزیرخزانہ نے قرض کی ادائیگی کی مدت میں ممکنہ توسیع کی تصدیق کردی۔
پاکستان اگلے 3 سال میں 3 سے 5 ارب ڈالر تک کے فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ پاکستان نے چین سے پاور پلانٹس کیلئے بھی قرض میں ریلیف کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیوبورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے، آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے 37 ماہ پر محیط 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News